Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صوبہ پنجاب میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کے مطابق 21 سے 23 جون تک جنوبی پنجاب میں برش کی پیش گوئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
صوبہ پنجاب میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی، بارش اور جھکڑ چلنے کی پیش گوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی توقع ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
21 سے 23 جون تک جنوبی پنجاب میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ صحت آبپاشی  تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 

شیئر: