Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فلکیاتی اعتبار سے موسم گرما کا آغاز سنیچر سے، 93 دن جاری رہے گا

موسم گرما اس وقت شروع ہوتا ہے جب سورج بلند ترین پوزیشن پر پہنچتا ہے(فائل فوٹو)
جدہ میں فلکیاتی انجمن کے صدر انجینئرماجد ابوزاھرہ کا کہنا ہے’ مملکت میں سنیچر 21 جون سے موسم گرما کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔‘
مکہ مکرمہ وقت کے مطابق سنیچر کی صبح 5 بج کر 42 منٹ پر سورج سرطان کے مدار میں فلکیاتی اعتبار سے عمودی صورت میں ہوگا جو موسم گرما کے آغاز کی نشانی ہے۔
عکاظ کے مطابق فلکیاتی اعتبار سے اس سال موسم گرما 93 دن 15 گھنٹے اور 37 سیکنڈ پر محیط ہو گا۔
سورج انتہائی شمال مشرق سے طلوع ہوگا جبکہ غروب انتہائی شمال مغربی سمت میں ہوگا جبکہ سارا سال دوپہر میں چیزوں کا سایہ چھوٹا دکھائی دے گا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے موسم گرما یکم جون سے 31 اگست تک رہتا ہے جبکہ فلکیات میں موسم گرما اس وقت شروع ہوتا ہے جب سورج اپنی بلند ترین پوزیشن پر پہنچتا ہے۔ جس کے ساتھ تین ماہ پر محیط موسم گرما کا آغاز ہوتا ہے جو موسم خزاں کی آمد تک جاری رہتا ہے۔

 

شیئر: