ایک ہفتے میں 1084 ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام
’ضبط شدہ اشیاء میں 58 اقسام کی منشیات کے علاوہ 599 دیگر ممنوعہ اشیاء بھی شامل تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زمینی، بحری اور فضائی چیک پوائنس پر ممنوعہ اشیاء کی 1084 ضبطگیاں کی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ زکوة، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے سیکیورٹی کے پہلو کو مضبوط بنانے اور معاشرے کو ہر قسم کی ممنوعہ اشیاء سے تحفظ فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
ضبط شدہ اشیاء میں 58 اقسام کی منشیات کے علاوہ 599 دیگر ممنوعہ اشیاء بھی ضبط کی گئیں۔
اس کے علاوہ کسٹم حکام نے تمباکو اور اس کی مصنوعات کی 1806 کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
حکام نےنقد رقوم کے 39 اقسام اور اسلحہ و اس کے لوازمات کی دواقسام بھی ضبط کی ہیں۔
زکوة، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی درآمدات و برآمدات پر کسٹم کنٹرول مزید سخت کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ معاشرے کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔