Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر سرحدی چوکی پر حجاج میں قرآن مجید کے نسخے تقسیم

’حجاج نے اس تحفے کو بابرکت روحانی سفر کا قابل فخر اختتام قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
شمالی سرحدی حدود عرعر سے وطن واپس جانے والے حجاج میں قرآن مجید کے نسخے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کی جانب سے حجاج کرام میں تقسیم کئے جانے والے قرآن مجید کے نسخے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے تحفہ ہیں۔
یہ بابرکت تحفہ مختلف سائز میں قرآنِ کریم کے نسخوں پر مشتمل ہے جو مدینہ منورہ میں واقع کنگ فہد قرآن کمپلکس کی مطبوعات میں سے ہے۔
وطن واپس جانے والے حجاج کرام نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہیں آغاز سے لے کر روانگی تک اعلیٰ ترین خدمات اور سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
حجاج نے اس تحفے کو بابرکت روحانی سفر کا قابل فخر اختتام قرار دیا ہے۔

شیئر: