Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ، یمن میں ایک ہفتے کے دوران مزید ایک ہزار 243 بارودی سرنگیں تلف

پانچ لاکھ ایک ہزار 243 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں مزید ایک ہزار 243 بارودی سرنگوں کو تلف کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مجموعی طور پر ایک ہزار 182 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 57 اینٹی ٹینک اور 4 اینٹی پرسنل باردودی سرنگوں کو تباہ کیا گیا۔
مسام پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتا یا ’ 2018 میں پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی پانچ لاکھ ایک ہزار 243 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔‘
مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز، الحدیدہ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
حوثیوں کی جانب سے نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔
 پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں، سڑکوں اور سکولوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی محفوظ آمد ورفت اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

 

شیئر: