Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی جانب سے امیر قطر کو تہنیتی مکتوب

’سعودی قیادت نے امیر قطر کو زمام اقتدار سنبھالنے کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو زمام اقتدار سنبھالنے کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے امیر قطر کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے صحت و عافیت اور خوشحال زندگی اور قطر کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔
دریں اثنا سعودی قیادت نے کروشیا کے صدر زوران میلانووچ کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
دوسری طرف خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمہوریہ موزمبیق کے صدر فرانسسکو چابو کو ان کے ملک کے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے۔

شیئر: