فلسطینی وزیرخزانہ نے فلسطینیوں، ان کی ازادی، ریاست کے حقوق کے لیے جاری مالی اور سیاسی سپورٹ پر مملکت کی تعریف کی۔ انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا فلسطین کے لیے فراہم کی جانے والی سیاسی، اقتصادی اور انسانی سپورٹ کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا’ سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم اہم تعاون ہے جو فلسطینی اتھارٹی کو مالی بحران سے نمٹنے میں مدد کر رہی ہے جو انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے باعث بڑھ رہا ہے۔‘
سعودی قائم مقام ناظم الامور نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے مملکت کی مستقل سپورٹ کا اعادہ کیا۔
واضح رہے سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت فلسطینی عوام کے لیے 289 منصبوں کےلیے سعودی امداد 5.3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی وزیرخزانہ نے فلسطینیوں کی سپورٹ پر مملکت کی تعریف کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
اس سے قبل یورپی کمیشن نے مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اور فلسطینی اتھارٹی کی مدد کے لیے 230 ملین ڈالر مختص کیے تھے۔
یورپین کمیشن کے اعلان کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے لیے 172 ملین ڈالر مختص کیے ہیں تاکہ ضروری عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس امداد سے فلسطینی اتھارٹی اساتذہ، سرکاری ملازمین اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کر سکے گی۔
یورپین کمیشن کا کہنا ہے یہ مالی امداد اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ پر منحصر ہے۔