سعودی شوری کونسل کے ایک وفد نے بڈاپسٹ میں سعودی، ہنگری پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے ارکان اور ہنگری کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شوری کونسل کا وفد ڈاکٹر ابراہیم بن محمد القناص کی سربراہی میں ہنگری کے سرکاری دورے پر ہے۔
ہنگری کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے سعودی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے اور پارلیمانی دوروں کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے وژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
سعودی شوری کونسل اور ہنگری کی پارلیمنٹ کے درمیان پارلیمانی تعاون کے امکانات کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی کونسل کے وفد میں سعودی ہنگری پارلیمانی کمیٹی کے ارکان زاھر الشھری، ڈاکٹر سالم آل جربوع، ڈاکٹر عائشہ عریشی، ڈاکٹر عبدالعزیز الجلعود، ڈاکٹر فارس العصیمی اور ڈاکٹر ھشام الفارش شامل ہیں۔
اس موقع پر ہنگری میں سعودی عرب کے سفیر ماجد العبدان بھی موجود تھے۔