سعودی عرب کے شمالی علاقے ضلع العويقيلہ کے جنوب میں ’خسف كفيتان‘ ایک خطرناک اور مشہور قدرتی گڑھا موجود ہے جو نہ صرف محققین کی دلچسپی کا باعث بنا ہے بلکہ اس کے گرد متعدد داستانیں اور دیومالائی کہانیاں بھی جنم لے چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مصر میں ’انگور چننے والی‘ 18 لڑکیاں حادثے میں ہلاک ہوگئیںNode ID: 891546
سبق ویب سائٹ کے مطابق خسف کفیتان نامی گہرے گھڑھے کو یمن کے حضرموت میں واقع مشہور ’برہوت‘ نامی کنویں سے تشبیہ دی گئی ہے۔
شمالی حدود کے علاقے کی تاریخ پر تحقیق کرنے والے محقق زاہي الخليوی نے ایم بی سی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بتایا ہے کہ خسف كفيتان گڑھا شمالی سعودی عرب کے سب سے بڑے اور اہم گہرے گڑھوں میں شمار ہوتا ہے۔
اس کی گہرائی 20 میٹر اور قطر 13 میٹر ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’اس کی گہرائی اور وسعت کے لحاظ سے صرف یمن کا ’برہوت کنواں‘ ہی اس کا ہم پلہ ہو سکتا ہے‘۔
الخليوی نے مزید وضاحت کی کہ یہ گڑھا دراصل بارش کے باعث مٹی کے کٹاؤ اور دھنسنے کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے۔
اس مقام کی خطرناکی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’یہ گڑھا ایک ہموار میدان میں واقع ہے جس کے قریب سے گاڑیوں کا راستہ ہے اور تفریح کے لیے آنے والے افراد بھی یہاں کا رخ کرتے ہیں‘۔
خسف كفيتان.. بين دهشة المشهد وتفسيرات الجيولوجيا
المزيد مع منصور المزهم @m_almzham#MBCinAweek#MBC1 pic.twitter.com/WDDDTckm0L
— في أسبوع MBC (@MBCinaWeek) June 27, 2025