سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں جبوتی کے ہم منصب عبدالقادر حسین عمر کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور جبوتی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کےطریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی ہے۔

بعد ازاں سعودی اور جبوتی کے وزرائے خارجہ نے سیاسی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔
اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ دوطرفہ ایکشن اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سعودی الساطی اور جبوتی میں سعودی سفیر فیصل بن سلطان القبانی السھلی بھی موجود تھے۔