Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کے 11 ریجنوں میں گرد و غبار، حد نگاہ متاثر

’مکہ اور مدینہ میں گرد ہے تاہم دیگر ریجنوں کے مقابلے میں موسمی صورتحال کافی بہتر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو ملک کے 11 ریجنوں میں مطلع غبار آلود رہے گا جبکہ گرمی کی لہر کے ساتھ گرد بھی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مطلع گرد آلود ہے  تاہم دیگر ریجنوں کے مقابلے میں موسمی صورتحال کافی بہتر ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’الباحہ ریجن کے متعدد شہروں میں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک گرد اور تیز ہوا چلے گی جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’جازان میں آج غیر یقینی موسمی صورتحال ہے جہاں دن بھر گرد رہے گی جبکہ گرد آلود تیز ہوا کے باعث بعض علاقوں میں حد نگاہ ایک کلو میٹر تک رہ جائے گی‘۔
’جازان کے بیشتر شہروں میں رات 10 بجے تک یہی صورتحال رہے گی‘۔
’عسیر اور نجران ریجنوں میں بھی ملتی جلتی صورتحال ہے جہاں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
مشرقی ریجن اور ریاض کے متعلق محکمے نے کہاہے کہ ’گرمی کی لہر جاری رہے گی اور دن بھر گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ کھلے مقامات کے علاوہ ہائی وے پر حد نگاہ کافی متاثر ہوگی‘۔

شیئر: