Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سپورٹس ورلڈ کپ 2025: ریاض ایئرپورٹ پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

ای سپورٹس ورلڈ کپ 7 جولائی سے 24 اگست تک بلیو ارڈ سٹی ریاض میں ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے تحت محکمہ پاسپورٹ نے ای سپورٹس ورلڈ کپ فاونڈیشن کے تعاون سے ای سپورٹس ورلڈ کپ 2025 کے موقع پر خصوصی مہر جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق خصوصی امیگریشن مہر 7 جولائی سے 24 اگست تک بلیو ارڈ سٹی ریاض میں ہونے والے ای سپورٹس ورلڈ کپ کے دوران کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ  سے آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر لگائی جائے گی۔
یاد رہے کہ 18 دسمبر 1973 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عربی زبان کو اپنی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے سعودی دارالحکومت ریاض7 جولائی سے 24 اگست تک ای سپورٹس ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
ای سپورٹس ورلڈ کپ فاونڈیشن نے پرتگالی فٹبال لیجنڈ اور النصر کلب کے کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو کو ای سپورٹس ورلڈ کپ 2025 کے لیے گلوبل ایمبیسڈرمقرر کیا ہے۔
 ای سپورٹس ورلڈ کپ سب سے بڑا ایونٹ ہے، بولیوارڈ سٹی میں ایلیٹ ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے ڈھائی ہزار پروفیشنل پلیئرز کو ایک جگہ اکھٹا کرتا ہے۔
گیمنگ کی دنیا کے سب سے بڑے انعامات رکھے گئے ہیں جن کی مالیت 60 ملین ڈالر ہے۔
 سعودی عرب میں گیمنگ اور ای سپورٹس انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس میں ملکی گیم ڈویلپرز اور خطے میں عالمی سطح کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

 

شیئر: