خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی سے سعودی عرب میں جاپان کے سفیر ورینو یاسوناری نے منگل کو ریاض میں ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جی سی سی سکریٹریٹ ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں دونوں عہدیداروں نے تعلقات فروغ دینے کے طریقوں کے علاوہ تجارت اور معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
-
جی سی سی کے شہری کسی بھی وقت عمرہ کرسکتے ہیںNode ID: 891573
رواں ہفتے جی سی سی سکریٹری جنرل کے دوررہ جاپان کی تیاریوں، آزاد تجارتی مذاکرات کا جائزہ اور 2024 سے 2028 کے مشترکہ ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ پیر کو ٹوکیو میں جی سی سی اور جاپان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کا دوسرے دور کا اغاز ہوا ہے جو چار جولائی تک جاری رہے گا۔
یاد رہے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ برس دسبمر میں ریاض میں ہوا تھا۔
جاپان اور جی سی سی کے تعلقات سٹراٹیجک اور اہم ہیں۔ ہر شعبے کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔
جاپان 76.7 ارب ڈالر کی مالیت سے خلیجی ممالک کی برآمدات کا چوتھا بڑا پارٹنر ہے۔ جبکہ خلیجی ممالک کی درآمدات کا حجم 22 ارب ڈالر کا ہے۔