Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں البطحا بارڈر کراسنگ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

منشیات ایک شپمنٹ میں چھپائی گئی تھی جس پر’سینیٹری ٹولز‘ کا لیبل لگا تھا۔(فوٹو: عاجل)
سعودی زکوۃ، ٹیکس، کسٹمز اتھارٹی نے البطحا بارڈر کراسنگ پر 18 لاکھ 47 ہزار 952 نشہ آور گولیاں( ایمفیٹامائن) اور ایک لاکھ 84 ہزار ایک گرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق منشیات بارڈر کراسنگ کے ذریعے آنے والی ایک شپمنٹ میں چھپائی گئی تھی جس پر’سینیٹری ٹولز‘ کا لیبل لگا تھا۔
 بیان میں کہا گیا کہ ’سکیورٹی سکیننگ ٹیکنالوجی اور سراغ رساں کتوں کے استعمال سمیت معمول کے کسٹم طریقہ کار کے تحت منشیات کا سراغ لگایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کے تعاون سے مملکت کے اندر منشیات وصول کرنے والوں کی گرفتاری کو یقیینی بنایا گیا، 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے  کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: