سعودی عرب کے پروجیکٹ مسام نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 493 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں ان میں ایک ہزار 448 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس۔ 27 ٹینک شکن، 14 اینٹی پرنسل بارودی سرنگیں اور چار فوری طور پر بنا کر استعمال کی جانے والی دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن میں اب تک پانچ لاکھ بارودی سرنگیں تلفNode ID: 891065
مسام کے مینجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصیبی نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ 2018 میں شروع کیا گیا تھا جس کی مدد سے اب تک پانچ لاکھ 27 ہزار 36 بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
جن علاقوں میں بارودی سرنگیں صاف کی گئیں ان میں مارب، عدن، جوف، شبوہ، تغز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ شامل ہیں۔
اس پروجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینیئروں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں جدید سازوسامان فراہم کیا جاتا ہے اور جو یمنی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں، یہ پروجیکٹ انھیں مدد بھی دیتا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی بنیادوں کے تحت دی جانے والی امداد عام لوگوں تک پہنچ سکے۔