Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے فضائی حدود دوبارہ کھول دیں، پروازیں بحال

فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
قطر نے چند گھنٹے کی عارضی بندش کے بعد فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔ دوحہ میں پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔
قطر کی قومی فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے فضائی حدود دوبارہ کھلنے اور پروازیں بحال ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت نے اس فیصلے کو شہریوں، رہائشیوں اور وزیٹرز کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے ایک احتیاطی قدم قرار دیا۔
وزارت نے بیان میں کہا تھا کہ ’سرکاری حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی پارٹنرز کے تعاون سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سرکاری چینلز کے ذریعے بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی۔‘
 ’قطر کی سرزمین پر تمام افراد کی سلامتی اور سیفٹی اولین ترجیح ہے۔ دوحہ اس حوالے سے ضروری احتیاطی اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔‘
علاوہ ازیں قطر میں متعدد سکولوں کو منگل کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی  تھی
کویت کی سول ایوی ایشن نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ’ ملک کی فضائی حدود کو احتیاطی اقدام کے طور پر عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔‘

شیئر: