Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شوری کونسل کے سپیکر کی کمبوڈین سینیٹ کے سربراہ سے ملاقات

شیخ ڈاکٹر عبداللہ نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹرعبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ نے سرکاری دورے کے دوران کمبوڈیا کی سینیٹ کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔
 کمبوڈین سینیٹ کے سربراہ  نے شوری کونسل کے سپیکر کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ ’یہ دورے پارلیمانی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم  کردار ادا کرتے ہیں۔‘

سعودی وژن 2030 کے تحت مختلف شعبوں میں کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

شیخ ڈاکٹرعبداللہ آل الشیخ نے سعودی عرب اور کمبوڈیا کے درمیان دوستی اور مضبوط تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نےسعودی وژن 2030 کے تحت مختلف شعبوں میں کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ پارلیمانی دوروں کے ذریعے باہمی تعلقات کی مضوطی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت کو بھی  اجاگر کیا۔

 پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

 سعودی وفد کے اراکین میں مجلس شوری کے ڈاکٹر علی بن ابراہیم الغبان، ڈاکٹر حمد بن حسین بالحارث، ڈاکٹر نھاد بنت عبداللہ العمیر اور کمبوڈیا میں سعودی سفیر محمد بن اسماعیل دھلوی شامل تھے جبکہ کمبوڈیا کی جانب سے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

 

شیئر: