الباحہ ریجن کی قلوہ کمشنری میں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں آگ لگنے کے بعد سعودی پانچ نوجوانوں نے ایک شخص کو بچا لیا جبکہ تین افراد دم توڑ گئے۔
امدادی کارروائی کے دوران پانچوں نوجوان بھی زخمی ہوئے۔ ان کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہوئے اہل علاقہ اور تجارتی اداروں کی جانب سے اعزازت سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں
-
تبوک میں چار سالہ بچہ گاڑی میں آگ لگنے سے ہلاکNode ID: 788231
سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےسعودی نوجوان محمد عیضہ الزرعی نے بتایا’ حادثہ علاقے کی مسجد کے قریب پیش آیا۔ ایک تیز رفتار گاڑی جس میں چار افراد سوار سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر قریبی باغ میں گھس گئی۔‘
شدید تصادم سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے شعلے بلند ہو رہے تھے۔ گاڑی کو جلتا دیکھ کر اس میں موجود لوگوں کو بچانے کےلیے دوڑے میں آگ کی تپش اس قدر زیادہ تھی کہ قریب جانا بھی مشکل لگ رہا تھا۔
محمد عیضہ الزرعی نے مزید کہا’ میں نے بائیں جانب والا دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر وہ جام ہو گیا تھا جس پرعقبی دروازے کو مشکل سے کھولا اور ایک شخص کو باہر نکالا ہی تھا کہ آگ نے گاڑی کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔‘
وہاں موجود دیگر افراد بھی امدادی کارروائی کے لیے آگے بڑھے اور سب نے مل کر زخمی نوجوان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
سعودی نوجوان کا کہنا تھا’ امدادی کارروائی کے دوران میرا چہرہ، ہاتھ اور ٹانگیں جھلس گئیں، میرے چار ساتھی بھی بری طرح زخمی ہوئے بعدازاں ہلال الاحمر کے یونٹس کے ذریعے حادثے میں ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔‘
اہل علاقہ نے امدادی کارروائی میں حصہ لینے پر پانچوں نوجوانوں کو ہیرو کا خطاب دیتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا ہے۔