سعودی قیادت کی جانب سے فرانس کو قومی دن پر مبارکباد
’سعودی قیادت نے فرانس کے صدر کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے فرانس کے صدر ایمانول میخکواں کو ان کے ملک کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے فرانس کے صدر کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے فرانس کے صدرکے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے صحت و عافیت اور خوشحال زندگی اور فرانس کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان نمایاں اور منفرد دوستی کی تعریف کرتے ہوئے تمام شعبوں میں اسے وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔