گڈ مینو فیکچرنگ پریکٹسں کی خلاف ورزی، یورپی فارما کمپنی کی رجسٹریشن معطل
بیرون ملک نگرانی پروگرام کے تحت خلاف ورزیوں کا پتہ چلا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ’ایس ایف ڈی اے‘ نے یورپی ملک میں قائم ایک فارما فیکٹری کی مملکت کے لیے رجسٹریشن معطل کردی ہے۔
احبار 24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے کی جانب سے بیرون ملک نگرانی پروگرام کے تحت کی معائنہ رپورٹ میں وہاں گڈ مینو فیکچرنگ پریکٹسز( جی ایم پی) کی سنگین اور بنیادی خلاف ورزیوں کا پتہ چلا۔
سنگین خلاف ورزیوں پر فوری ایکش لیتے ہوئے مملکت کے لیے کمپنی کی رجسٹریشن معطل کی گئی ہے۔
اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد ممکنہ مصنوعات کو مملکت کی مارکیٹ میں آنے سے روکنا احتیاطی اقدام کے تحت صارفین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
متعدد یورپی ریگولیٹری اداروں نے بھی سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے رابطہ کرکے فیکٹری کی جانب سے خلاف ورزیوں کی تفصیلات طلت کی ہیں تاکہ ان کا جائزہ لینے کے بعد مناسب اقدام کیا جاسکے۔
