Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان تک ساحلی روڈ میں گرد و غبار، حد نگاہ شدید متاثر

’الخبر، دمام، الجبیل اور القطیف شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں شام 5 بجے تک گرمی 48 ڈگری تک رہے گی‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو مشرقی ریجن اور ریاض میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی جبکہ بعض شہروں کے علاوہ نجران ریجن میں مطلع گرد آلود رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرد و غبار سے مدینہ منورہ، تبوک اور مکہ مکرمہ کے بعض شہر بھی متاثر ہوں گے‘۔
’جبکہ جازان تک پوری ساحلی پٹی گرد وغبار سے شدید متاثر ہوں گے جہاں ہائی وے پر حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہوگی‘۔
تفصیلات میں محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہر الخرمہ، تربہ، رنیہ اور المویہ میں گرد و غبار رہے گا جبکہ اللیث اور القنفذہ کے درمیان سے لے کر جازان تک ساحلی روڈ میں حد نگاہ شدید متاثر ہوگی‘۔
ادھر مشرقی ریجن کے حوالے سے محکمے نے بتایا ہے کہ ’الخبر، دمام، الجبیل، القطیف، راس تنورہ اور الاحسا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں شام 5 بجے تک گرمی 48 ڈگری تک رہے گی‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات  ڈاکٹر زیادہ الجہنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ جولائی کے آخری ہفتے میں پورے علاقے میں شدید گرمی کی لہر ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے بعض علاقوں کے علاوہ کویت اور عراق میں ریکارڈ گرمی ہوگی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری کو بھی تجاوز کرجائے گا‘۔

شیئر: