Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں بارش کا امکان، مشرقی ریجن میں گرمی کی لہر جاری

’آج بھی جازان تک ساحلی پٹی میں شدید غبار کی وجہ سے حد نگاہ کافی متاثر رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، جازان اور عسیر ریجنوں میں مطلع گرد آلود رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن اور ریاض میں گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ بعض شہروں میں گرد بھی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ، حائل اور مکہ مکرمہ کے بعض شہر گرد سے متاثر ہوں گے جبکہ آج بھی جازان تک ساحلی پٹی میں شدید غبار کی وجہ سے حد نگاہ کافی متاثر رہے گی‘۔
مکہ مکرمہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’ریجن کے بعض شہر گرد سے متاثر ہوں گے جہاں بعض علاقوں میں حد نگاہ کافی متاثر ہوگی جبکہ مشرقی بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
’جبکہ مدینہ منورہ کے مشرقی علاقے گرد وغبار سے متاثر ہوں گے جہاں حد نگاہ متاثر ہوگی جبکہ ہائی وے پر سفر غیر محفوظ ہوگا جبکہ یہ کیفیت شام تک رہے گی‘۔

شیئر: