Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پٹرول سٹیشنز کے پمپس پر ’معیاری‘ کے سٹیکر

اس اقدام کا مقدصد صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں پٹرولیم مصنوعات کی نگران کمیٹی’سعودی فیول‘ کا کہنا ہے پٹرول سٹیشنز کا باقاعدگی سے معائنہ کرنے کے بعد ان کے پمپس  پر سٹینڈرائزیشن ’معیاری‘ کے سٹیکرز چسپاں کیے جاتے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق نگران کمیٹی نے اپنے آفیشل اکاونٹ پر وضاحت کی کہ کوالٹی کنٹرول کی کمیٹی مقررہ ضوابط کے تحت پیٹرول سٹیشنوں کے پمپوں کی ورکنگ اور پٹرول کے معیار کی جانچ کرنے کے بعد کوالٹی کا سٹیکر جاری کرتی ہے تاکہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
سعودی فیول کا مزید کہنا تھا پٹرول سٹیشنز کی انتظامیہ اس امر کی پابند ہیں کہ وہ وقتا فوقتا پمپس کے معیار کا معائنہ کریں جن میں پمپ کا میٹر، سکرین اور دیگر ٹیکنیکل اشیا شامل ہیں۔
پٹرول سٹیشنز کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ ادارے سے انسپیکشن سرٹیفیکٹ حاصل کریں اور اسے پمپ پرچسپاں کیا جائے تاکہ صارفین اسے دیکھ سکیں۔
اس سے قبل پٹرول سٹیشنز کی نگران کمیٹی ’وقود‘ نے کہا تھا کہ ’پٹرول کے رنگ میں معمولی فرق اس کے غیرمعیاری ہونے کی علامت نہیں ہے۔‘
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو جس میں دعوی کیا جارہا تھا کہ بعض پٹرول سٹیشنز پرفروخت کیا جانے والا 91 پٹرول کا رنگ گہرا نہیں جو غیرمعیاری ہے۔‘
 وضاحتی بیان میں کہا گیا تھا کہ’ پٹرول 91 اور 95 کو سبز اور سرخ رنگ دیا گیا ہے جو ان کو جدا کرنے کی علامت ہے۔ رنگ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ پٹرول غیرمعیاری ہے۔‘

 

شیئر: