سعودی سیامی بچیوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن شروع
جمعرات 17 جولائی 2025 11:04
’9 پیچیدہ جراحی مراحل پر مشتمل آپریشن تقریباً 15 گھنٹے تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، آج صبح ریاض میں سعودی سیامی بچیوں’یارا اور لارا‘ کو علیحدہ کرنے کا آپریشن ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیشنل گارڈ کے تحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ہونے والا یہ دقیق آپریشن سعودی ماہرین پر مشتمل طبی ٹیم کی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے۔
سیامی بچیوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن 9 انتہائی پیچیدہ جراحی مراحل پر مشتمل ہے اور توقع ہے کہ یہ عمل تقریباً 15 گھنٹے تک جاری رہے گاجس کے دوران مکمل طبی نگرانی برقرار رکھی جائے گی۔