Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی مصر میں دو گاڑیاں ٹکرا گئیں، 9 افراد ہلاک،11 زخمی

ایک ہفتے کے دوران اسی سڑک پر یہ دوسرا مہلک حادثہ ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
مصری وزارت صحت کا کہنا ہے ’سینیچر کو شمالی مصر میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں نو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔‘
یہ حادثہ المنوفیہ کمشنری میں قاہرہ  الاسکندریہ روڈ پر پیش آیا۔ ایک ہفتے کے دوران اسی سڑک پر یہ دوسرا مہلک حادثہ ہے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ منی بس ڈرائیورغلط سمت سے سامنے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
مصری پراسکیوشن نے حادثے کی تحقیقات کا آغازکردیا۔ کرینوں کی مدد سے تباہ ہونے والی گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک بحال کیا گیا۔
مصری وزارت صحت نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ایمبولینس اتھارٹی نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے 18 ایمبولنیس جائے حادثہ کی طرف روانہ کیں۔
یاد رہے 27 جون کو ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے گئے تھے جن میں بیشتر لڑکیاں تھیں جو ڈیلی ویجز پر کام کرتی تھیں جب ایک ٹرک ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔
مصر کی سڑکیں ہر سال ہزار افراد کی جان لتی ہیں۔ بیشتر حادثات لاہرواہی، خراب مینٹینس کے باعث پیش آتے ہیں۔
علاوہ ازیں شمالی مصر کی البحیرہ کمشنری میں ٹرین ڈرائیور کیبن کے اندر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
ٹرین کے اسسٹنٹ ڈرائیور نے دیکھا ایک سٹیشن پر ٹرین کے رکنے کے بعد ڈرائیور اچانک بے ہوش ہوگیا۔ ڈرائیور کو فوری طور پر ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

 

شیئر: