رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کابل کے سرکاری دورے کے دوران افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند اور وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق افغان وزیراعظم سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خاص طور پر تعمیری بات چیت کے ذریعے اہم عصری چیلنجوں سے نمٹنے میں مسلم علما کے کردار کی اہمیت پر زور دیا تاکہ بامعنی اور مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

یاد رہے شیخ ڈاکٹر محمد العیسی منگل کو ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچے ہیں۔ حکومتی رہنماوں اور مذہبی سکالرز سے ملاقاتیں کر یں گے۔
علاوہ ازیں رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات میں اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی مشترکہ ذمہ داری سمیت اسلامی یکجہتی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلاموفوبیا جیسے نظریات کو ہوا دینے سے روکنے کی ضرورت پربھی زور دیا گیا۔
شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دہشت گرد تنظیموں سے نمنٹے اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے افغان حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔