Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: ورلڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کا اختتام

’64 میچز کے بعد 64 کھلاڑی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں جاری ورلڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ 2025 کے ابتدائی مرحلے کا اختتام ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق چیمپئن شپ میں 40 سے زائد ممالک کے 128 کھلاڑی شریک ہیں۔
64 میچز کے بعد 64 کھلاڑی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں جبکہ اگلے راؤنڈز جمعرات کو ہوں گے۔
سنگاپور کے عالمی نمبر دو الوئیشیئس یاب فلپائنی اے جی ماناس سے ہار کر باہر ہو گئے جبکہ امریکی چیمپئن فیڈور گورسٹ، فلپائنی کارلو بیاڈو اور سعودی فہد الضعيان نے کامیابی حاصل کی۔
تائیوان کے کو پنگ یی، جرمن جوشوا فیلر اور تھورستن ہوہمان بھی اپ سیٹ شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

شیئر: