ایک کو قتل اور دو کو زخمی کرکے فرار ہونے والا شخص گرفتار
جمعرات 24 جولائی 2025 9:54
’گرفتار شدہ شخص کا کسی بات پر دو نوں ہم وطنوں سے جھگڑا ہوگیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ایک شخص کو قتل اور دو کو زخمی کرکے فرار ہونے والا شخص گرفتار ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے جس نے اپنے ہم وطن کے گھر میں چھری سے وار کرکے زخمی کردیا‘۔
’وہاں سے فرار ہونے کے بعد اس نے ایک اور ہم وطن پر گولی چلائی جس کے باعث وہ موقع پر ہلاک ہوگیا، اس اثنا میں اس نے ایک غیر ملکی کو بھی زخمی کردیا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص کا کسی بات پر دو نوں ہم وطنوں سے جھگڑا ہوگیا تھا‘۔
’زیر حراست شخص سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔