Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دہشت گردی اور وطن دشمنی پر تین شہریوں کو سزائے موت

’دہشت گردانہ کارروائی میں سیکیورٹی اہلکار اور ایک ملکی کو نشانہ بنایا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پرتین شہریوں پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری مصعب الربعی، عبد اللہ المحیمید اور ریان الربعی کودہشت گردی اور متعدد جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ افراد نے وطن دشمن دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اختیار کی، دھماکہ خیز مواد تیار کئے، دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے مالی مدد فراہم کی، اسلحہ رکھا اور ایک دہشت گردانہ کارروائی میں سیکیورٹی اہلکار اور ایک ملکی کو نشانہ بنایا تھا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر  سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کوقصیم ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔

 

شیئر: