Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا طیارے کے حادثے پر روسی صدر پوتن سے اظہار تعزیت

طیارے میں 5 بچوں سمیت 43 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے روس کےعلاقے امور میں طیارے کے حادثے پر روسی صدر ولادیمیر پوتن سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پوتن کو علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
پیغامات میں صدر پوتن، مرنے والوں کے اہل خانہ اور روسی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی روسی صدر ولادیمیر پوتن کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
یاد رہے سائبیریا کی انگارا نامی ایئرلائن کا طیارہ چین کی سرحد سے متصل امور علاقے کے قصبے ٹنڈا میں اپنی منزل کے قریب پہنچتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔
روس ایمرجنسی رسپانس کی وزارت نے تصدیق اس کی تصدیق کی تھی۔ طیارے میں 5 بچوں سمیت 43 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے۔
بعد ازاں ایک بیان میں بتایا گیا کہ لاپتہ مسافر طیارے کے ’آگ میں گھرے ملبے‘ کا سراغ ملا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے انتونوف 24 مسافر طیارے کی باقیات تلاش کر لی ہیں۔

 

 

شیئر: