روس میں مسافر طیارہ لاپتہ، عملے سمیت 49 افراد سوار ہیں
جمعرات 24 جولائی 2025 9:47
روس کے ایک علاقائی گورنر نے کہا ہے کہ ایک مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے جس پر عملے کے ارکان سمیت 49 افراد سوار تھے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق روسی مسافر طیارہ ملک کے انتہائی مشرقی حصے میں ریڈار سے غائب ہوا ہے۔
مقامی ایمرجنسی رسپانس کی وزارت نے کہا ہے کہ سائبیریا کی انگارا نامی ایئرلائن کے یہ طیارہ چین کی سرحد سے متصل امور علاقے کے ایک قصبے ٹنڈا میں اپنی منزل کے قریب پہنچتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گیا۔
علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز میں 5 بچوں سمیت 43 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے۔