Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے حجاج کے لیے شٹل سروس سٹیشن کا دورہ کیا

اس سال 16 لاکھ سے زیادہ حجاج فریضہ حج ادا کرر ہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ، لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے بس شٹل سروس کا جائزہ لیا ہے جو حجاج کو منی سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ تک لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے جمرات کمپلیکس کے مغرب میں واقع شٹل سٹیشن کا دورہ کیا، حجاج، منی سے طواف افاضہ کےلیے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کا سفر کر رہے ہیں۔
شٹل سروس 100 بسوں کے ذریعے ایک گھنٹے میں تقریبا 20 ہزارحجاج کو لے جانے کے لیے ایک مخصوص لین کا استعمال کرتی ہے۔
شٹل سروس کے ذریعے حجاج کو منی سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ جانے میں محض 20 منٹ لگتے ہیں۔
سعودی وزیر کا دورہ حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے اس سال 16 لاکھ سے زیادہ حجاج فریضہ حج ادا کرر ہے ہیں جو اسالم کے اہم ارکان میں سے ایک ہے۔
 سعودی حکاج کا کہنا ہے’ اس سال حج سیزن کامیاب رہا۔ مختلف وزارتوں اور ادروں نے حجاج کی سیفٹی اور بروقت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا۔‘

 

شیئر: