پاکستان میں پہلی مرتبہ کوئی خاتون ڈرائیور میٹرو اورنج لائن ٹرین چلائے گی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئیں تفصیلات کے مطابق ندا صالح نے پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ندا لاہور میں چلنے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین چلائیں گی۔
ترجمان اورنج ٹرین کے مطابق ندا صالح کو چینی اور پاکستانی ٹرینرز نے ٹرینگ دی۔
مزید پڑھیں
اعلیٰ تعلیم یافتہ ندا صالح کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے، انہوں نے مردوں کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے جدید میٹرو ٹریننگ مکمل کی اور اب اورنج لائن میٹرو میں باقاعدہ ٹرین ڈرائیونگ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ندا کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔
مریم نواز شریف نے ندا کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا ’بیٹیاں کسی سے کم نہیں، ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت مساوی مواقع فراہم کرتی رہے گی۔
دوسری جانب پنجاب کی ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بھی ندا صالح کے لیے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ندا صالح کو اورنج لائن ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بننے پر بہت بہت مبارک ہو، یہ آپکی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی ہر خاتون کی کامیابی ہے جس سے دوسری خواتین کو بھی حوصلہ اور دلیری ملے گی، خواتین کا آگے بڑھنا ہی معاشرے کو ترقی دلا سکتا ہے pic.twitter.com/lcXQcQZbAq
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 30, 2025