طائف کے تفریحی پارک میں جھولا گرنے سے 23 افراد زخمی
جمعرات 31 جولائی 2025 18:03
جھولے میں سوار بیشتر لڑکیاں تھیں جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے(فوٹو، سبق نیوز)
طائف کے پہاڑی علاقے کے ایک تفریحی پارک میں جھولا گرنے سے 23 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق جھولا گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہری دفاع اور دیگر اداروں نے تحقیقاتی کارروائی کا آغاز کردیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جھولے میں سوار ہونے والی بیشتر لڑکیاں تھیں جنہیں مختلف نوعیت کے زخم آئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور طبی امدادی ادارے کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں جنہوں نے متاثرہ بچیوں اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔
متاثرہ لڑکیوں کے رشتہ دار نے سبق نیوز کو بتایا کہ ان کے گھر کی دو بچیاں بھی جھولے میں سوار تھیں جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔