Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ولی عہد اور وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

لندن اور کویت کے درمین تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: کونا)
کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد لحمد الصباح اور وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے اتوار کو ملاقات کی ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ کویت کے سرکاری دورے پر ہیں، کویتی حکام سے ملاقاتوں میں لندن اور کویت کے درمین تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانیہ میں کویتی سفیر بدر المنیع، کویت میں برطانوی سفر بیلنڈا لیوس اور دیگر عہدیدار بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔
عرب نیوز کے مطابق اس دورے میں برطانیہ اور کویت کے درمیان ایک نئی مشترکہ کوشش کا اعلان بھی کیا جائے گا، جس کا مقصد سوڈان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنا اور صومالیہ میں امدادی کاموں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ لیمی مشرق وسطی کے دوورے کے پہلے مرحلے میں شام پہہنچے تھے۔ شامی صدر احمد الشرع اور وزیرخارجہ اسد الشیبانی سے ملاقات کی تھی۔
برطانیہ نےوزیر خارجہ کے دورے کے بعد باقاعدہ طور پر شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کر دیے ہیں۔
ڈیوڈ لیمی 14 سال میں دمشق کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی عہدیدار ہیں۔

 

 

شیئر: