سعودی وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل شیخ نے ریاض میں سری لنکا کے سفیر عمر لبی اجواد اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران اسلامی امور اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
سری لنکا کے سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامک کاز کی سپورٹ اور عالمی سطح پر خصوصا سری لنکا میں رواداری اور اعتدال پسندی کی اقدار کو فروغ دینے میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا’ مملکت کی یہ کوششیں اسلام کے حقیقی پیغام کی عکاسی کرتی ہیں۔‘
سری لنکا کے سفیر نے کہا’ ہم رواداری اور اعتدال پسندی کی اقدار کو فروغ دینے میں مملکت کے مثالی کردار پر فخر کرتے ہیں - ایک عظیم مشن جو حقیقی معنوں میں اسلام کے پیغام کی نمائندگی کرتا ہے۔‘
انہوں نے مختلف شعبوں میں سری لنکا کو مختلف شعبوں میں فرخدالانہ سپورٹ خصوصا قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ان خدمات خدمات کو سراہا۔
عمر لبی اجواد نے دنیا بھر میں اعتدال کا پیغام پھیلانے کے حوالے سے وزارت اسلامی امور کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے وزارت کے آگاہی پروگراموں، آئمہ اور مبلغین کی تربیت اور قرآنی مقابلوں کے انعقاد کو بھی سراہا۔