Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبعلم کی نعش اہل خانہ کے حوالے، نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی

برطانوی عدالت نے پہلی سماعت کے دوران مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد کی ( فائل فوٹو)
برطانیہ میں سعودی طالبعلم محمد القاسم کے قتل کی تحقیقات جاری ہے۔ عدالت نے گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
الاخباریہ اور العربیہ کے مطابق محمد القاسم کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا، نعش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی، جمعرات کو مملکت منتقل کیا جائے گا۔
محمد القاسم کے اہل خانہ نے بتایا نماز جنازہ جمعہ 8 اگست کو مسجد الحرام میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
برطانیہ کی کیمرج کراون کورٹ نے قتل کیس کی پہلی سماعت کے دوران مرکزی ملزم پر عوامی مقام پر قتل اور چاقور رکھنے کی فرد جرم عائد کی، سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔
دوران سماعت ملزم نے الزامات کی صحت سے انکار کا اور دعوی کیا کہ وہ اپنا دفاع کررہا تھا۔
یاد رہے کیمبرج کے جنوب میں واقع مل پارک میں 20 سالہ سعودی طالبعلم محمد القاسم  کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
 برطانوی پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔
محمد القاسم سعودی شہری اورای ایف انٹرنیشنل لینگویج کیمپس کا طالبعلم تھا جو ایک نجی سکول ہے۔

 

شیئر: