درعیہ میں ’سمر آف الزلال‘ ورکشاپس، فن خطاطی میں لوگوں کی دلچسپی
درعیہ میں ’سمر آف الزلال‘ ورکشاپس، فن خطاطی میں لوگوں کی دلچسپی
بدھ 6 اگست 2025 23:10
وزیٹرز اپنے نام مختلف روایتی انداز میں لکھوا سکتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
عربی خطاطی ’سمر آف الزلال‘ پروگرامکا اہم حصہ ہے، جو ہر جمعرات اور جمعے کو درعیہ کے البجیری میں ہوتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام 30 اگست تک جاری رہے گا اور ہر عمر کے لوگوں کے لیے زبردست اور تخلیقی تجربات فراہم کرتا ہے۔
لوگوں میں عربی خطاطی کی ورکشاپس بہت مشہور ہیں، جہاں وہ اپنے نام مختلف روایتی انداز میں لکھوا سکتے ہیں۔
الزلال پروجیکٹ درعیہ کی نمایاں جدید تعمیرات میں سے ایک ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی خطاط ایمن الخضرا نے کہا کہ’ وہ لوگوں کے نام مختلف تخلیقی انداز میں لکھتے ہیں، جن میں ثلث، جلی ثلث، دیوانی کے علاوہ تاریخی خط جیسے کوفی شامل ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ’ شرکا کی جوش و خروش سے شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ روایتی فنون کو محفوظ رکھنے میں دلچسپی لی جا رہی ہے۔‘
الزلال پروجیکٹ درعیہ کی نمایاں جدید تعمیرات میں سے ایک ہے، جو 53 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
اس میں سات جدید عمارتیں شامل ہیں، جن میں اعلیٰ معیار کے ریستوران، کیفے اور ثقافتی پروگراموں اور لائیو پرفارمنس کے لیے مخصوص مقامات موجود ہیں۔