Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کنگ عبدالعزیز مقابلہ حسن قرات کے شرکا نے کلاک ٹاور میوزیم کا دورہ کیا

کائنات اور کہکشاوں سے مکہ کلاک تک کے بارے میں بتایا گیا۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر اسلامی امور کے زیر اہتمام مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، حفظ قرآن کے شرکا نے کلاک ٹاور میوزیم کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس بین الاقوامی مقابلے میں 128 ملکوں سے 179 افراد شریک ہیں، یہ دورہ مقابلے کے ثقافتی پروگرام کا حصہ ہے۔

Caption

 شرکا نے میوزیم کے مختلف حصوں اور نمائش کا دورہ کیا۔ میوزیم میں گھڑیوں کے ذریعے وقت کی پیمائش کی تاریخ کو ظاہر کیا گیا ہے۔ کائنات اور کہکشاوں سے مکہ کلاک تک کے بارے میں بتایا گیا۔
مقابلے کے شرکا نے میوزیم کی تعریف کی، مختلف شعبوں میں علم پھیلانے کے لیے مملکت کے عزم ، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کےلیے کاوشوں کو سراہا۔
مقابلے کے شرکا مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئے جہاں وہ مسجد نبوی کی زیارت اور تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ مقابلے کا فائنل راونڈ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا ہے، اس میں مجموعی طور پر چار ملین ریال کے انعامات ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ملین ریال کے مالی انعامات ہیں جو تمام شرکا میں تقسیم کیے جائیں گے۔

 

 

شیئر: