ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے پیر کو ٹیلی فون پر سعودی نوجوان ماھر فھد الدلبحی کی خیریت دریافت کی۔
سعودی نوجوان نے حاضر دماغی اورغیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو بڑی تباہی سے بچایا تھا جس میں متعدد لوگوں کی جانیں جا سکتی تھیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی نوجوان نے دوست کو گردہ عطیہ کر کے مثال قائم کردیNode ID: 892950
-
سعودی نوجوان کی بہادری، پٹرول پمپ کو بڑی تباہی سے بچا لیاNode ID: 893453
جلتے ہوئے ٹرک کو پٹرول پمپ سے دور لے جانے کی کوشش کے دوران آگ کی شدت سے سعودی نوجوان کے چہرے، سر اور ہاتھ پاؤں جھلس گئے تھے۔
نائب گورنر نے بہترین علاج کےلیے تمام صحت خدمات کی فراہمی اور ضروری دیکھ بھال کی ہدایت کی۔
ماھر فھد الدلبحی ریاض کے کنگ سعود میڈیکل سٹی میں زیرعلاج ہے۔
یاد رہے یہ واقعہ ریاض کے علاقے الدوادمی کے مرکز الجمش میں ایک پٹرول پمپ پر پیش آیا، وہاں چارے سے لدے ایک ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ڈرائیورنے آگ بجھانے کی کوشش کی اور ناکامی پر ٹرک سے اتر گیا۔ اسی دوران سعودی نوجوان آگے بڑھا۔ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر ٹرک کا کنٹرول سنبھالا اور اسے تیزی سے پٹرول سٹیشن سے دور لے گیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے سعودی نوجوان کو ایثار و بہادری کی مثال قرار دیا اور کہا کہ ان کی حاضر دماغی غیر معمولی جرات نے ایک بڑے سانحے کو بھی ٹال دیا۔