Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا قطر، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

 رابطوں کے دوران ملکوں کے باہمی تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا ( فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ہم منصوبوں کے ساتھ رابطے میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے  کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان، قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن جاسم آل ثانی اور بحرین کے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
 رابطے کے دوران ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: