عازمین حج کو پکوان پیش کرنے کے لیے شیف چیلنج پروگرام
جمعرات 21 اگست 2025 10:14
’مقابلے میں رجسٹریشن کا وقت 20 اگست سے 28 اگست 2025 تک مقرر کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارتِ حج و عمرہ نے عازمین حج کو منفرد، باذائقہ اور خاص پکوان پیش کرنے کے لیے باصلاحیت شیفس کو مقابلے کے لیے مدعو کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقابلے کا مقصد عازمین حج کو پیش کئے جانے والے کھانے پینے کے نظام کو بہتر بنانا ہے، اعلیٰ معیار اور غذائی افادیت والی غذا فراہم کرنا اور ساتھ ہی سعودی عرب کے روایتی پکوانوں کو ایک شاندار مہمان نوازی کے تجربے کے حصے کے طور پر اجاگر کرنا ہے۔
مقابلے میں رجسٹریشن کا وقت 20 اگست سے 28 اگست 2025 تک مقرر کیا گیا ہے۔
اور وزارت نے خواہشمند افراد کو فوری طور پر رجسٹریشن کرنے کی ترغیب دی ہے۔