سعودی، ملائیشیا رابطہ کونسل کا آن لائن اجلاس
جمعرات 21 اگست 2025 10:03
’سعودی، ملائیشی رابطہ کونسل کا یہ اجلاس ذیلی سیکیورٹی کمیٹی کے تحت منعقد کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ، ملائیشی رابطہ کونسل کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا ہے جس کی سعودی عرب کی جانب سے معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح نے صدارت کی ہے۔
جبکہ ملائیشیا کی جانب سے اجلاس کی صدارت وزارت داخلہ کے نائب سیکریٹری برائے امورِ سلامتی عبدالحلیم عبدالرحمن نے کی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی، ملائیشی رابطہ کونسل کا یہ اجلاس ذیلی سیکیورٹی کمیٹی کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل متعدد موضوعات اور اقدامات پر غور و خوض کیا گیا تاکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔