ابوظبی پولیس اور نیشنل ڈرگ کنٹرول سروس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو 377 کلو گرام کرسٹل سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
مزید پڑھیں
-
کویت کی تاریخ میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکامNode ID: 739936
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس کے مطابق ملزمان نے منشیات کو سلائی مشینوں کے تیل کے کینز میں مہارت سے چھپا رکھا تھا۔ سمگلرز جدید سکیننگ سسٹم کو چکمہ دے کر منشیات وہاں سے نکال لے جانے کی کوشش کررہے تھے جسے سیکیورٹی فورس نے ناکام بنادیا۔
اینٹی نارکوٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر طاھرغریب الظاھری نے کہا کہ گروہ منشیات سمگلنگ کے لیے ایک نیا اور پیچیدہ طریقہ استعمال کررہا تھا لیکن اہلکاروں کی مستعدی اور مہارت کے باعث یہ منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ منشیات ضبط کرنے اور گروہ کی گرفتاری ایک منظم انٹیلی جنس آپریشن کا نتیجہ ہے۔ گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔