Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا غزہ کے لیے امداد کا 77 واں ایئر ڈراپ آپریشن

ایئر ڈراپ میں خوراک اور اشیائے ضرورت شامل ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کی مدد کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق امارات نے آج غزہ کی پٹی میں 77 واں ایئر ڈراپ آپریشن مکمل کیا۔ یہ کارروائی اردن کی شراکت سے انجام دی گئی جبکہ جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سنگاپور اور انڈونیشیا بھی اس مشن میں شامل تھے۔
امارات کی جانب سے بھیجی گئی امدادی کھیپ میں بنیادی غذائی اشیاء شامل تھیں جنہیں اماراتی فلاحی اداروں کے تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔ ان امدادی اشیاء کا مقصد غزہ کے عوام کی ضروریات پوری کرنا ہے جو اس وقت شدید بحران کا سامنا کررہے ہیں۔
امارات کی اس فضائی کارروائی کے ذریعے اب تک مجموعی طور  پر 4 ہزار 28 ٹن سے زائد امدادی سامان فضائی راستے سے غزہ پہنچایا جاچکا ہے جس میں خوراک اور اشیائے ضرورت شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی متحدہ عرب امارات نے  76 واں ایئر ڈراپ آپریشن مکمل کیا تھا۔ اس میں بھی اشیائے ضرورت اور خواک شامل تھیں۔
 

 

شیئر: