انڈیا کے شہر حیدرآباد میں پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر 14 سالہ پڑوسی لڑکے نے کرکٹ بیٹ چرانے کے لیے ایک 10 سالہ لڑکی کو اس کے گھر میں 21 بار چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق مقتول کی شناخت سہسرا کے طور پر ہوئی ہے، وہ چھٹی جماعت کی طالب علم تھیں۔ ان کے والد بائیک مکینک ہیں اور ماں لیب ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
امریکہ میں وال مارٹ سٹور پر چاقو کے حملوں سے 11 افراد زخمیNode ID: 892707
پیر کو جب مبینہ حملہ ہوا تو لڑکی کا چھ سالہ بھائی سکول گیا ہوا تھا اور لڑکی گھر پر اکیلی تھی۔
حیدرآباد پولیس نے نوعمر پڑوسی کو حملے کے چار دن بعد حراست میں لے لیا۔ واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی کا والد دوپہر کو گھر واپس آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
مزید بتایا کہ اس کے پیچھے کرکٹ بیٹ کی چوری کا محرک ہے۔ تاہم پولیس ابھی تک اس بات کی تصدیق کر رہی ہے کہ اگر لڑکا کرکٹ کا بیٹ چرانا چاہتا تھا تو چاقو لے کر گھر میں کیوں داخل ہوا۔