Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان اور سوڈان میں غذائی امداد تقسیم

جلال آباد میں 360 غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے جن سے دو ہزار 160 شہریوں نے فائدہ اٹھایا‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد افغانستان اور سوڈان میں 2360 غذائی پیکٹ تقسیم کیں ہیں جن سے 13 ہزار 360 افراد مستفید ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق افغانستان اورسوڈان یہ غذائی تقسیم 2025–2026 کے غذائی سلامتی اور ہنگامی منصوبوں کا حصہ ہے۔
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں مرکز نے 360 غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں جن سے دو ہزار 160 ایسے افغان شہریوں نے فائدہ اٹھایا جو پاکستان سے واپس آئے ہیں۔
اسی طرح سوڈان میں سینٹر نے ریاست النیل الابیض کی مقامی حکومت الجبلین میں ضرورت مند خاندانوں کو دو ہزار غذائی پیکٹ فراہم کیں جن سے 11 ہزار دو افراد مستفید ہوئے۔
 یہ تقسیم غذائی سلامتی کے منصوبے کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے جو ملک میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر عمل میں لایا گیا۔
یہ اقدامات سعودی عرب کے نمایاں انسانی کردار کے تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں جو کنگ سلمان سینٹربرائے انسانی امداد کے ذریعے دنیا بھر کے ضرورت مندوں کی تکالیف کم کرنے اور بحرانوں اور تنازعات کے دوران متاثرہ طبقات کے لیے غذائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں کوشاں ہے۔

شیئر: