خون کا عطیہ مہم میں نیشنل گارڈ بھی شریک
’یہ مہم قیادت کی بصیرت افروز ہدایات کا عملی اظہار ہے جو رضاکارانہ خدمت کی ثقافت کو مستحکم کرتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے شروع کی گئی سالانہ قومی مہم برائے عطیہ خون کے تحت نیشنل گارڈ کی وزیر شہزادہ عبد اللہ بن بندر بن عبد العزیز نے نیشنل گاڑڈ میں خون کا عطیہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام وزارتِ نیشنل گارڈ کے اپنے قومی و انسانی فریضے کی ادائیگی، باہمی تعاون اور سماجی ذمہ داری کی اقدار کو فروغ دینے، قومی صحت کے اقدامات کی تقویت اور بلڈ بینکس کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہے ۔
یہ مہم قیادت کی بصیرت افروز ہدایات کا عملی اظہار ہے جو رضاکارانہ خدمت کی ثقافت کو مستحکم کرنے، وزارت کے ملازمین کو ایثار و سخاوت میں نمونہ بنانے اور معاشرے کو اس نیک انسانی عمل میں شمولیت و حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے ہے۔