Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب میں پھنس جانے والے شخص پر بچانے کے بعد جرمانہ

’سیلاب کے دوران وادی عبور کرکے اپنی جان خطرے ڈالنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ میں محکمہ شہری دفاع نے وادی عبور کرتے ہوئے سیلاب میں پھنس جانے والے شخص کو بچالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص پر سیلاب کے دوران وادی عبور کرکے اپنی جان خطرے ڈالنے پر طے شدہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘۔
محکمے نے وضاحت کی ہے کہ تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت ہے کہ سیلابی ریلوں کے دوران وادی عبور کرنے کی کوشش کرنا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے برابر ہے، یہ ہدایات کی صریح خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ مقرر ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ مہم جوئی سے سرکاری وسائل کا بھی ضیاع ہوتا ہے‘۔

شیئر: