سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں 500 شیلٹر بیگ تقسیم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس امداد سے سیلاب سے متاثرہ علاقے کے ساڑھے تین ہزارافراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ پاکستان میں ونٹر بیک ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ 2025 کے تیسرے مرحلے کا یک حصہ ہے، 12 ہزار سے زیادہ بیگ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے کی جانے والی امدادی اور انسانی کوششوں کا مقصد دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کے مصائب کو دور کرنا ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے البصار انٹرنیشنل فاونڈیشن کے تعاون سے افغانستان کے شہر کابل میں نابینا پن اور اس کی وجوہ سے نمنٹے کےلیے سعودی نور رضاکار پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
اس مہم کے دوران سعودی امدادی ایجنسی کی رضا کار میڈیکل ٹیم نے 472 مریضوں کا معائنہ کیا اور48 کامیاب سرجری کی ہیں۔
یہ اقدام سعودی عرب کے نابینا پن اور اسے متعلقہ بیماریوں سے نمنٹے کے لیے جاری رضا کارانہ طبی منصوبوں کا حصہ ہے۔